پیرا گوئے میں ہیلی کاپٹر حادثہ کے نتیجے میں صدارتی امیدوار لینواوویدو سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرا گوئے کے شمالی علاقے میں خراب موسم کے باعث پیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثےکے نتیجے میں صدارتی امیدوار ریٹائرڈ جنرل لینواوویدو ان کا محافظ اور پائلٹ ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے خراب موسم کی اطلاع دی تھی۔
واضح رہے کہ 24 سال قبل فوجی بغاوت میں لینوا وویدو پیش پیش تھے جس کے باعث سابق آمر الفریڈو اسٹروسز کے دور کا خاتمہ ہوا۔ اسٹروسز 1954 سے 1989 تک پیرا گوئے کے صدر رہے۔