رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ضمانت پر رہا

عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی


ویب ڈیسک July 03, 2017
عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ عدالت کے باہر جمشید دستی کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جمشید دستی کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جیل میں گھسیٹ گھسیٹ کر مارا جاتا ہے، جمشید دستی

عدالت نے جمشید دستی کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، جمشید دستی کی رہائی کے لیے روبکار ڈسٹرکٹ جیل بھجوائی گئی جہاں جیل انتظامیہ نے تصدیق کے بعد انہیں رہا کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جمشید دستی پر تشدد کے واضح نشانات نہیں ہیں

واضح رہے کہ جمشید دستی کے خلاف مظفرگڑھ میں نہرتوڑنے، ناجائزاسلحہ برآمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں جب کہ 4 میں سے 3 مقدمات میں ان کی ضمانت پہلے ہی منظورہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں