مسلح افواج ملک کو درپیش ہرخطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وزیراعظم

ایئر چیف مارشل سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ اہلیت کی تعریف کی


ویب ڈیسک July 03, 2017
ملاقات میں پاک فضائیہ کی مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج وطن عزیز کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیرخارجہ امور سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقراررکھے ہوئے ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ اہلیت کی تعریف کی اور کہا کہ ہماری مسلح افواج وطن عزیز کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملاقات میں پاک فضائیہ کی مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں