8 فروری تک نگراں وزیراعظم کے نام کوحتمی شکل دیدی جائےصدرزرداری

تمام اتحادی جماعتوں سے بھی نگراں وزیراعظم کے لئے 2،2 نام لےکر حتمی تجاویز تیار کی جائیں، صدر زرداری

صحافیوں میں سے بھی نگراں وزیراعظم کے نام پر غور کیا جاسکتا ہے، صدر آصف زرداری فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے 8 فروری تک نگراں وزیر اعظم کے نام کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔


ذرائع کے مطابق صدرآصف زرداری نے لندن سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہیں نگراں وزیراعظم کے نام کو 8 فروری تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی، صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتوں سے بھی نگراں وزیراعظم کے لئے 2،2 نام لےکر حتمی تجاویز تیار کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ صحافیوں میں سے بھی نگراں وزیراعظم کے نام پر غور ہوسکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story