جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 211رنز سے شکست دیدی

قومی کرکٹ ٹیم پہلی اننگزمیں جنوبی افریقہ کے253رنز کے جواب میں تاریخ کے کم ترین اسکور 49 رنز پرہی ڈھیرہوگئی تھی


ویب ڈیسک February 04, 2013
اسد شفیق 56اور کپتان مصباح الحق 64رنز بناکرنمایاں رہے فوٹو:اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 211رنز سے شکست دے کر 3میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔

وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4کھلاڑی آؤٹ 183 رنز پردوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے 480رنز کے جواب میں 268رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، اسد شفیق 56اور کپتان مصباح الحق 64رنز بناکرنمایاں رہے، سرفراز احمد 6 ،عمرگل 23 ،سعید اجمل 11 اور جنید خان 9 رنز بناکر آوٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 275 رنز3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ،ابراہم ڈی ویلیئرز نے 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاشم آملہ نے 74 رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا اوریوں اسے گرین شرٹس پر 479 رنزکی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 7 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ پویلین لوٹ گئے۔ ناصر جمشید اور اظہر علی مجموعی اسکور کو 64 رنز تک لے گئے۔ ناصر جمشید 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ اظہر علی کی صورت میں گری جنہوں نے 18 رنز بنائے، قومی ٹیم کے سب سے تجربے کار بیٹسمین یونس خان دوسری اننگز میں بھی کچھ نہ کرسکےانہوں نے 15 رنز بناکر واپسی کی راہ لی۔ اس موقع پر کپتان مصباح الحق کا ساتھ نبھانے کے لئےاسد شفیق کریز پر آئے دونوں بلے بازوں نے ابتدا میں پروٹیز بولرز کے سامنے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 101 رنز کی شرکت داری قائم کی۔

قومی کرکٹ ٹیم پہلی اننگزمیں جنوبی افریقہ کے253رنز کے جواب میں تاریخ کے کم ترین اسکور 49 رنز پرہی ڈھیرہوگئی تھی اوریوں پاکستان کو فالوآن کا سامنا کرنا پڑا تاہم جنوبی افریقہ نے پاکستان کو بیٹنگ کرانے کی بجائے خود ہی دوسری اننگز شروع کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |