شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان تصادم 9 افراد جاں بحق
دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے زرعی زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے، پولیس
خانپور میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں بچی سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور کے نواحی قصبے خانپور کے پیر دوست محمد گوٹھ میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں زرعی زمین کے تنازع پر کشیدگی تھی اور دونوں گروپ جدید ہتھیاروں کے ساتھ مورچہ بند تھے۔ پیر کی صبح کشیدگی بڑھنے پر دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی، تصادم اتنا شدید تھا کہ علاقہ نوگو ایریا میں تبدیل ہوگیا اور پولیس بھی جائے وقوعہ سے دور کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 سالہ بچی نائلہ بھی شامل ہے جب کہ مارے گئے دیگر افراد کی شناخت نازل، کانڈیرو، متارو، کشمیر، ہزارو اور غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے زرعی زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے، جس کے باعث پہلے بھی کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔