کراچی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک February 04, 2013
بارش سے آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہر میں گزشتہ رات سے جاری بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج بھی جاری رہا جس کے دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

بارشوں سے جہاں ایک طرف شہری خوش ہیں تو وہیں اس سے مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش سے کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی اور سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے آج بھی موسلاھاربارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہنے کا امکان ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ سے گر کر 14 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں