پاکافغان اوربرطانوی قیادت کا افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق

پاکستان اپنےپڑوسیوں کونہیں بدل سکتا،امن کےساتھ رہنا چاہتے ہیں، صدر زرداری


ویب ڈیسک February 04, 2013
افغانستان کے تمام گروپوں کیلئے سیاسی دھارے میں شامل ہونے کا یہ سب سے بہترین موقع ہے، ڈیوڈ کیمرون۔ فوٹو: اے ایف پی

سہ فریقی مذاکرات میں پاک، افغان اور برطانوی قیادت نے افغانستان میں امن کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،مذاکرات میں تینوں ملکوں کی عسکری اور انٹیلی جنس قیادت نے بھی شرکت کی ۔

لندن میں مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنےپڑوسیوں کونہیں بدل سکتا،امن کےساتھ رہنا چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کامقصد پاکستان میں امن ہے اور اس سلسلے میں پاکستان طالبان کےساتھ مذاکراتی عمل کی حمایت اور مدد کرنا چاہتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروپوں کیلئے ملک کے سیاسی دھارے میں شامل ہونے کا یہ سب سے بہترین موقع ہے۔

اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مزاکرات کے لئے پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کررہاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں یہ مزید بہتر ہوں گے۔

واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے سہ فریقی مزاکرات کا مقصد 2014 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں تینوں ممالک کے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں