اللہ نے نئی زندگی دی جولڑکیوں کی تعلیم کیلئے وقف کرنا چاہتی ہوں ملالہ

خدا نے نئی زندگی دی جسے انسانیت کی خدمت میں وقف کرنا چاہتی ہوں،ضرورت پڑنے پر دوبارہ قربانی دینے کے لیے تیار ہوں،ملالہ


ویب ڈیسک February 04, 2013
خواتین، بچوں اوربڑوں سمیت سب نے دعا کی جس پر سب کی شکر گزار ہوں اور آج بھی لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہی زندہ ہوں، ملالہ یوسف زئی فوٹو: ایکسپریس نیوز

ملالہ یوسف زئی نے صحت یابی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا ہے کہ اللہ نے انہیں نئی زندگی دی جو لڑکیوں کی تعلیم کے وقف کرنا چاہتی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر بچہ، ہر لڑکی تعلیم یافتہ ہو اور اسی مقصد کے لئے ملالہ فنڈ قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا نے انہیں نئی زندگی دی جسے وہ انسانیت کی خدمت میں وقف کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے ضرورت پڑنے پر دوبارہ اپنی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہوں

ملالہ نے کہا کہ ان کی تندرستی کے لئے خواتین، بچوں اوربڑوں سمیت سب نے دعا کی جس پر وہ ان سب کی شکر گزار ہیں اور آج بھی لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہی زندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں، وہ لوگوں کو دیکھ سکتی ہیں اور ان سے بات چیت بھی کرسکتی ہیں، ملالہ یوسف زئی کو انٹرویو کے دوران بات کرنے میں دقت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اسپتال کے مختلف حصوں میں چہل قدمی بھی کی۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پر 9 اکتوبر 2012 میں سوات میں حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ ملالہ پشاور اور راولپنڈی کے فوجی اسپتالوں میں زیر علاج رہیں جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لئے برمنگھم کے کوئین الزبتھ اسپتال منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز کوئین اسپتال میں ان کے سر کی سرجری کے لئے 2 آپریشن کئے گئے جو 5 گھنٹے تک جاری رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں