ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم میں ہاتھیوں کی آمد روکنے کے لیے گارڈ تعینات

اسٹیڈیم میں زمبابوے اور میزبان ٹیم کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے جائیں گے


Sports Desk July 03, 2017
اسٹیڈیم میں زمبابوے اور میزبان ٹیم کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سری لنکن حکام ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم میں ہاتھیوں کی آمد روکنے کیلیے گارڈ تعینات کریں گے۔

35 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم کو 2009 میں سابق سری لنکن صدر مہندرا راجا پکسے کے دور میں تعمیر کیا گیا جب کہ اسٹیڈیم ہاتھیوں کی پناہ گاہ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق رات کے وقت ہاتھیوں کے باڑ توڑ کر اسٹیڈیم کی پچ پر گھومنے کے چند واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

باڑ پر 10 وارڈنز تعینات کرنے کا اقدام اس لیے بھی اٹھایا جا رہا ہے تاکہ شائقین ہاتھیوں کے علاقہ میں داخل ہو کر انہیں تنگ نہ کریں۔ ہمبنٹوٹا میں صرف ہاتھی ہی مسائل کا باعث نہیں بن سکتے بلکہ اسٹیڈیم میں قائم بھڑوں کے چھتے بھی کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں