بھارتی ریاست بہار میں ’’جی ایس ٹی‘‘ کی پیدائش

بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب بھارتی صدر اور وزیراعظم تاریخی جی ایس ٹی کے نفاذ کا اعلان کررہے تھے


ویب ڈیسک July 03, 2017
بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب بھارتی صدر اور وزیراعظم تاریخی جی ایس ٹی کے نفاذ کا اعلان کررہے تھے،فوٹو:پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں پیدا ہونے والی بچی کا نام اس کے والد نے جی ایس ٹی رکھ دیا کیوں کہ اس کی پیدائش عین اس وقت ہوئی جب وزیراعظم نریندر مودی ملک میں نئے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کا اعلان کررہے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں میں 30 جون کو رات 12 بجکر 2 منٹ پر بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب وزیراعظم نریندر مودی اور صدر پرناب مکھرجی ملک میں تاریخی جی ایس ٹی کے نفاذ کا اعلان کررہے تھے۔

بچی کے والد نے اس تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کا نام ہی جی ایس ٹی رکھ دیا۔ بہار کا یہ گاؤں دلچسپ و عجیب نام رکھنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی بچوں کے 'کورٹ' اور 'کافی' جیسے نام رکھے جاچکے ہیں۔

بچی کا نام جی ایس ٹی رکھے جانے کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر ہوتے ہی بھارتی سیاستدانوں نے بھی اس پر تبصرہ شروع کردیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نالن ایس کوہلی نے بچی کی ماں اور بچی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارتی ریاست راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں بچی کو دارزی عمر اور صحت و تندرستی کی دعا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں