اتحاد ایئرویز امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار

ابوظہبی سے امریکا جانے والے مسافر لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ رکھنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے


ویب ڈیسک July 03, 2017
اتحاد ایئرویز نے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں جس کے بعد پابندی ختم کی گئی، ترجمان ہوم لینڈ سیکیورٹی — فوٹو : فائل

امریکا نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سے اتحاد ایئرویز کی پرواز کے ذریعے امریکا آنے والے مسافروں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز رکھنے پر عائد پابندی ختم کردی جس کا اطلاع فوری طور پر ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے مسافروں کے لیپ ٹاپ رکھنے پر عائد پابندی سے ایئر لائن کو استثنیٰ دے دیا ہے اور کمپنی اس اقدام کو خوش آئند سمجھتی ہے۔ تین ماہ قبل امریکا نے ترکی، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے 10 ایئرپورٹس سے براہ راست امریکا آنے والی پروازوں کے مسافروں پر پابندی عائد کی تھی کہ وہ اپنے ہینڈ کیری میں لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس نہیں لائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا نے 7 اور برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر نئی پابندی لگا دی

امریکا نے یہ پابندی سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عائد کی تھی جبکہ اتحاد پہلی ایئرلائن ہے جسے اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی کے ترجمان ڈیوڈ لیپن نے بتایا کہ اتحاد ایئرویز کو پابندی سے مستثنیٰ اس لیے قرار دیا گیا کیوں کہ اس نے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں اور ہم اتحاد ایئر ویز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں