کنفیڈ ریشن کپ جرمنی نے پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے
جرمنی نے پہلی مرتبہ کنفیڈریشن کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں چلی کو 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چلی کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا لیکن وہ 20 مواقع میں سے ایک کو بھی کارآمد بنانے میں کامیاب نہ ہو سکی، چلی کے دفاعی کھلاڑیوں نے متعدد غلطیاں کیں، پہلے ہاف میں ٹیمو وارنر کے غلط پاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جرمن اسٹرائیکر لارس اسٹنڈل نے گول داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے، جرمنی کی جانب سے گول ہونے کے بعد چلی نے متعدد بار حساب برابر کرنے کی کوشش کی تاہم جرمنی کے مضبوط دفاع نے چلی کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پرتگال نے میکسیکو کو 1-2 سے ہراتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔