پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا لاہور میں آغاز

نوجوان کرکٹرز بھی ٹریننگ کیلیے مدعو کیے گئے ہیں

نوجوان کرکٹرز بھی ٹریننگ کیلیے مدعو کیے گئے ہیں . فوٹو : فائل

پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا، پہلے روز این سی اے میں رپورٹ کرنے والے کرکٹرز کیساتھ الگ الگ سیشنز کے بعد ڈیٹا جمع کیا گیا۔


پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے، کیمپ میں قومی ٹیموں میں جگہ بنانے والے پلیئرز کے علاوہ ایسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کسی وجہ سے ڈراپ ہوئے، نوجوان کرکٹرز بھی ٹریننگ کیلیے مدعو کیے گئے ہیں۔ منتخب کھلاڑیوں میں اوپنرز سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق اور صاحبزادہ فرحان، مڈل آرڈر بیٹسمین میں عمر امین، حارث سہیل، آصف ذاکر اور عمر اکمل شامل ہیں جب کہ فاسٹ بولرز میں عثمان شنواری، سمین گل، محمد عرفان، میر حمزہ اور رومان رئیس، اسپنرز میں شاداب خان، بلال آصف، محمد عرفان اور اسامہ میر، فاسٹ بولرز آل راﺅنڈرز میں عامر یامین، فہیم اشرف، احمد بٹ، حسین طلعت، اسپن بولنگ آل راﺅنڈرز میں محمد نواز، آغا سلمان اور وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسین شامل ہیں۔

ان پلیئرز میں سے آصف ذاکر، محمد نواز اور حسین طلعت بیرون ملک ہونے کی وجہ سے رپورٹ نہیں کرسکے، فخرزمان، فہیم اشرف، شاداب خان، حارث سہیل، رومان رئیس آج وزیر اعظم ہاﺅس میں تقریب تقسیم انعامات میں شریک ہونے کی وجہ سے بعد میں کیمپ جوائن کر لیں گے۔
Load Next Story