روی شاستری بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط ترین امیدوار

روی شاستری کو سچن ٹنڈولکر نے عہدے کے لیے درخواست دینے پر آمادہ کیا


ویب ڈیسک July 03, 2017
روی شاستری کے حمایتی ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

RANCHO MIRAGE: سابق بھارتی آل راؤنڈر روی شاستری نے باضابطہ طور پر انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے اور انہیں ٹیم انڈیا کی کوچنگ کے لئے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی شاستری نے بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل درخواست جمع کر ادی ہے۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور عین ممکن ہے کہ انہیں یہ عہدہ دے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیزکے سابق کوچ فل سمنز بھی بھارتی ہیڈ کوچ کے امیدوار

قبل ازیں اس قسم کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے روی شاستری کو عہدے کے لیے درخواست دینے پر آمادہ کیا ہے کیوں کہ روی شاستری نے پچھلی بار بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواست دی تھی تاہم انیل کمبلے کو ان پر فوقیت دے دی گئی تھی لہٰذا وہ اس مرتبہ امیدوار بننے کے لیے تیار نہیں تھے۔


درخواستوں کے لئے دی گئی 9 جولائی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی 10 جولائی کو امیدواروں کے انٹرویوز لے گی۔ ایڈوائزری کمیٹی میں سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایکس لکشمن موجود ہیں جبکہ ٹندولکر بظاہر روی شاستری کے حامی نظر آتے ہیں تاہم اس سے قبل ساروو گنگولی نے روی شاستری کی جگہ انیل کمبلے کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ چونکہ روی شاستری کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے تعلقات اچھے ہیں لہٰذا انہیں کوچ کا عہدہ ملنے کے واضح امکانات ہے کیوں کہ انیل کمبلے کے مستعفی ہونے کی وجہ کپتان کوہلی سے اختلافات ہی تھے۔

یاد رہے کہ روی شاستری 2014 سے 2016 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ روی شاستری کے علاوہ وریندر سہواگ، ٹام موڈی، فل سمنز، وینکاتش پرساد، رچرڈ پائی بس، دودو گنیش اور لال چند راجپوت بھی عہدے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |