حیدرآباد میں ساس بہو بے دردی سے قتل

ملزمان نے دونوں ملزمان کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک July 04, 2017
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی . فوٹو: فائئل

بسم اللہ سٹی کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 2 خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے بسم اللہ سٹی میں نامعلوم ملزمان نے 2 خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں خواتین کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا جبکہ دونوں خواتین آپس میں ساس بہو ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اکٹھے کئے گئے شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں