انعامی تقریب پی سی بی کے بھی1کروڑروپے خرچ ہوں گے
ممبرگورننگ بورڈ،ڈائریکٹرز،جی ایم، سلیکشن کمیٹی ودیگربھی اسلام آباد جائیں گے
منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں شیڈول تقریب پر پی سی بی کے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونگے۔
پلیئرز، ان کی فیملیز، مینجمنٹ کے ارکان، ممبرز گورننگ بورڈ، ڈائریکٹرز و جنرل منیجرز، سلیکشن کمیٹی و دیگر کو ملا کر تقریباً50 افراد اسلام آباد جا رہے ہیں، سب کے اخراجات بورڈ برداشت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر وزیر اعظم نواز شریف نے منگل کو قومی کرکٹ اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب سجائی ہے، اس میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو کروڑوں کے انعام سے نوازا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکواڈ و اہل خانہ کے سفری اور رہائشی اخراجات کرکٹ بورڈ کو ہی برداشت کرنا ہونگے۔
وزیر اعظم ہاؤس مہمانوں کو صرف انعامات ہی دیگا۔ ٹیم، گورننگ بورڈ کے تمام اراکین، 6 ڈائریکٹرز و جنرل منیجرز، سلیکشن کمیٹی و دیگر کو ملا کر تقریباً 50 افراد کے جانے پربورڈ کے ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو رہے ہیں، گورننگ بورڈ و دیگر آفیشلز کو یومیہ10 ہزار روپے الاؤنس بھی دیا جائے گا، سب کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کا انتظام ہوا ہے، انگلینڈ میں چھٹیاں گذارنے والے چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی تقریب میں شرکت کیلیے خاص طور پر وطن واپس آئے اور چند روز بعد دوبارہ چلے جائیں گے، ان کے آنے جانے پر بھی کئی لاکھ روپے خرچ ہوں گے،
دلچسپ بات یہ ہے کہ میچز دیکھنے کیلیے انگلینڈ جانے والے بعض بورڈ آفیشلز اس بات پر نالاں ہیں کہ انھیں کیوں انعامی رقم نہیں دی جا رہی، حالانکہ انھوں نے تالیاں بجانے کے سوا وہاں کچھ نہیں کیا تھا، اس ٹور پر بھی پی سی بی حکام نے خوب رقم لٹائی تھی، تقریباً تمام ہی بڑے آفیشلز نے برطانیہ کا دورہ کیا، جو ایک، دو رہ گئے انھیں اب ورلڈکپ میں شریک ویمنز ٹیم کے ٹور میں بھیجا گیا ہے۔