بھارت11 برس بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میں200 سے کم ہدف عبور کرنے میں ناکام

دھونی نے 108 بالز پر ففٹی مکمل کی جو کسی بھی بھارتی پلیئر کی جانب سے بنائی جانے والی دوسری سست ترین نصف سنچری ہے

دھونی نے 108 بالز پر ففٹی مکمل کی جو کسی بھی بھارتی پلیئر کی جانب سے بنائی جانے والی دوسری سست ترین نصف سنچری ہے: فوٹو: رائٹرز

بھارت11برس بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میں 200 سے کم کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہا۔ آخری مرتبہ بھی ایسا ویسٹ انڈیز کے خلاف 2006 میںہوا تھا، جب بھارتی ٹیم 199 رنزکے تعاقب میں صرف ایک رن سے ہار گئی تھی۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ کیریبیئنز بھی آخری مرتبہ اسی میچ میں پورے 50 اوورز کھیلنے کے باوجود 200 رنز مکمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ دھونی نے 108 بالز پر ففٹی مکمل کی جو کسی بھی بھارتی پلیئر کی جانب سے بنائی جانے والی دوسری سست ترین نصف سنچری ہے، سب سے سلو ففٹی کا ریکارڈ سداگوپن رمیش کے نام ہے۔

جنھوں نے 1999 میں نیروبی میں کینیا کے خلاف 116 بالز پر ایسی اننگز کھیلی تھی۔ دھونی نے آخری مرتبہ سست ففٹی پاکستان کے خلاف کولکتہ میں 2013 میں 88 بالز پر بنائی تھی، انھوں نے چوتھے ون ڈے میں 114 میں سے 70 ڈاٹ بالز کھیلیں جو ان کے 255 میچز میں سب سے بڑی تعداد ہے، اس سے قبل دھونی نے 2009 میںکنگسٹن کے مقام پر120 میں سے 69 ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔
Load Next Story