وفاق نے نیب آرڈیننس سے متعلق سندھ اسمبلی کابل مسترد کردیا

نیب آرڈیننس سے متعلق قانون ناقابل اطلاق ہے،کوئی صوبہ نیب قانون کو ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، وفاقی وزارت قانون

ایک جیسے دو قوانین ہوں تو وفاقی قانون کوبرتری ہوتی ہے، صوبے کا انسدادبدعنوانی قانون قابل نفاذ نہیں،ذرائع فوٹو؛ فائل

وفاقی وزارت قانون نے سندھ اسمبلی سے نیب آرڈیننس کو ختم کرنے کیلیے منظورکردہ قانون کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل اطلاق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ حکومت کا انسداد بدعنوانی کا قانون نافذ نہیں ہوسکتا۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 142،143 کے تحت وفاقی قانون ہی رائج رہیگا اورکوئی صوبہ نیب قانون کو ختم کرنیکا اختیار نہیںرکھتا۔ وفاق کا کہناہے کہ ایک ہی معاملے پر 2 قوانین کی صورت میں وفاقی قانون کو برتری حاصل ہوتی ہے۔یاد رہے کہ سوموارکو سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیاجسکے بعداب قومی احتساب بیورو سندھ میں بدعنوانی کیخلاف کارروائی نہیںکرسکے گا۔

بل کے مطابق اب سندھ میں بدعنوانی پر کارروائی محکمہ اینٹی کرپشن کریگا اور نیب کوکسی کارروائی کا قانونی اختیار نہیں ہوگا۔وفاقی وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا انسداد بدعنوانی کا قانون نافذ نہیں ہو سکتا، آئین کے آرٹیکل142،143 کے تحت وفاقی قانون ہی رائج رہے گا،آرٹیکل142کے تحت فوجداری قوانین ،کریمنل کوڈ اور قانون شہادت مشترکہ قانون سازی کے زمرے میں آتے ہیں۔
Load Next Story