مجیداچکزئی کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں گاڑی خود چلا رہے تھے رپورٹ

لینڈکروزر نے سب انسپکٹر عطا اللہ کو پیچھے سے ٹکرماری، رپورٹ


Numainda Express July 04, 2017
لینڈکروزر نے سب انسپکٹر عطا اللہ کو پیچھے سے ٹکرماری، رپورٹ: فوٹو : فائل

کوئٹہ میں رکن صوبائی اسمبلی کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہلکار کی موت پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس میں آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے عدالت عظمیٰ میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی۔

3 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، حادثے کے وقت وہ خودگاڑی چلا رہے تھے، رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف عبدالمجید اچکزئی سے تحقیقات کے دوران ہوا, رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈکروزر نے سب انسپکٹر عطا اللہ کو پیچھے سے ٹکرماری اور بظاہر ڈرائیور نے لینڈ کروزرکوآہستہ یا روکنے کی کوشش نہیں کی۔

ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق لینڈکروزر میںکوئی خرابی نہیںتھی،عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں بھی مطلوب تھی، رپورٹ کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سول لائن کومعطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر نا معلوم شخص کیخلاف درج کرنے کے ذمے داران کاتعین کی جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |