شائقین اولمپک پارک میں مقابلوں کے ٹکٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے
کچھ خوش قسمت شائقین آخر کار یہ معلوم کرنے میں کامیاب رہے کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت باسکٹ بال ایرینا میں ہورہی ہ
KARACHI:
شائقین اولمپک پارک میں دوبارہ فروخت کیلیے پیش کی جانیوالی ٹکٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے، آرگنائزرز نے مختلف کھیلوں کیلیے آفیشلز سے واپس لی جانے والی اور وینیوز آنے سے قاصر شائقین کی جانب سے واپس لوٹائی جانے والی ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا اعلان کیا۔
انھیں خریدنے کیلیے سینکڑوں شائقین اولمپک پارک ٹوٹ پڑے تاہم کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، وہ کبھی ایک باکس کے سامنے لائن لگاتے اور کبھی دوسرے، انھیں ایک سے دوسری جگہ بھیجا جاتا رہا تاہم کچھ خوش قسمت شائقین آخر کار یہ معلوم کرنے میں کامیاب رہے کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت باسکٹ بال ایرینا میں ہورہی ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے پارک میں باضابطہ طور پر معلومات آویزاں نہیں کی گئی تھیں اور نہ ہی وہاں موجود گائیڈز کو کچھ علم تھا۔