مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر ینگ ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا

ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ینگ ڈاکٹروں پر تششد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قید ڈاکٹروں کو رہا کیا جائے۔

ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ینگ ڈاکٹروں پر تششد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قید ڈاکٹروں کو رہا کیا جائے۔ فوٹو: فائل

حکومت پنجاب کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر ینگ ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ہے۔



ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے سروسز اسپتال کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے سادہ پانی کے علاوہ کچھ نہ کھانےاور مطالبات تسلیم کئے جانے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا باقاعدہ حلف بھی اٹھایا۔ نوجوان ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ واقعہ میں ینگ ڈاکٹروں پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ماہ سے قید ڈاکٹروں کو رہا کیا جائے اور حکومت کی جانب سے منظور کردہ سروس اسٹرکچر پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔


ڈاکٹروں کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں سیاسی رہنماؤں نے بھی اظہار یکجہتی کےلئےشرکت کی۔ ہڑتالی کیمپ میں شریک نوجوان ڈاکٹروں کے مطابق اپنے مطالبات تسلیم کروانے کا ان کے پاس یہ آخری حل ہے۔

Load Next Story