سانحہ شرقیہ 2 زخمیوں کومصنوعی جلدلگانے کاکامیاب آپریشن

مزید2کی سرجری آج ہوگی، سانحے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتیں 208 ہوگئیں


Numaindgan Express July 04, 2017
مزید2کی سرجری آج ہوگی، سانحے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتیں 208 ہوگئیں فوٹو : اے ایف پی

RAWALPINDI: حکومت کی جانب سے سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوںکی سرجری کیلیے امریکاسے منگوائی جانے والی '' مصنوعی جلد''لگانے کا پہلاکامیاب آپریشن کیاگیا۔

لاہور جناح اسپتال میں سانحہ احمد پورشرقیہ کے9 زخمیوں میں سے 2 کی کامیاب اسکن ڈرافٹنگ کردی گئی ہے، 40 سالہ سجاد کاجسم 40اور 36 سالہ حبیب کا 37 فیصد جھلسا ہواتھا،اس حوالے سے لاہورجناح اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر راشدضیااورایم ایس ڈاکٹرسہیل ثقلین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاہے کہ امریکاسے منگوائی جانے والی مصنوعی اسکن سے دونوں زخمیوںکاکامیاب آپریشن کیاگیاجس کے بعددونوں تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں،منگل کومزید 2افرادکی اسکن ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

اسپتال میں زیر علاج 5 مریضوں میں سے 2کی حالت قدرے بہتر اور 3کی حالت تشویشناک ہے،انھوںنے مزید کہاکہ امریکا سے مصنوعی اسکن مجموعی طورپر ایک لاکھ مربع سینٹی میٹرمنگوائی گئی ہے جوان مریضوں کے علاوہ 40مزیدجھلسے ہوئے مریضوںکے لیے کافی ہے، مصنوعی اسکن مرہم کی طرح کام کرتی اورنئی جلدبننے کے بعدخودالگ ہوجاتی ہے ،یادرہے کہ ملتان نشتراسپتال میں بھی دومریضوںکی کامیاب سرجری کے بعدمصنوعی اسکن لگائی گئی ہے اورمزید 2 کی سرجری آج ہوگی ۔سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے۔ پیر کو جناح اسپتال لاہور میں رشید احمد جبکہ نشتر اسپتال میں 20سالہ عمران، 6 سالہ مدثراور 15سالہ وقاص چل بسے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں