اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پولیس نے کچی بستیوں، افغان بستيوں اور زير تعمير پلازوں وعمارتوں پر چھاپہ مار کر 12 مشتبہ کو حراست میں لیا۔


Numainda Express February 05, 2013
حراست میں لئے گئے افراد میں سے 5 بھکاری بتائے جاتے ہیں جن کے خلاف کارروائی بھکاری ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی۔ فوٹو: فائل

پوليس نے مختلف علاقوں ميں جرائم پيشہ عناصر كے خلاف سرچ آپريشن کے دوران 12 مشتبہ افراد كو حراست ميں لے ليا۔


پوليس حکام كے مطابق مارگلہ، انڈسٹر يل ايريا، بنی گالہ اور شاليمار پوليس كے ايس ايچ اوز نے پوليس كی بھاری نفری كے ساتھ اپنے اپنےعلاقوں کی کچی بستیوں، افغان بستيوں اور زير تعمير پلازوں وعمارتوں پر چھاپہ مار کر 12 مشتبہ کو حراست میں لیا جن کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


حراست میں لئے گئے افراد میں سے 5 بھکاری بتائے جاتے ہیں جن کے خلاف کارروائی بھکاری ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں