فیشن کے بارے میں مجھے کترینہ سے زیادہ علم ہے سونم کپور

کترینہ اور میں اپنی اپنی اپنی جگہ بالکل منفرد ہیں، سونم

 کترینہ کیف کو بہترین فیشن آئیکون کہنے پراداکارہ سونم خاصی ناراض ہوگئی ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں فیشن آئیکون کا نام سے کوئی جانا جاتا ہے تو وہ اداکارہ سونم کپور ہیں جو نت نئے طریقوں سے فیشن کرتی ہیں لیکن اداکارہ اس وقت اپنے دوست اور اداکار رنبیر سے سخت ناراض ہوگئیں ہیں کیونکہ انہوں نے یہ خطاب کترینہ کیف کو دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن میں بہت مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار رنبیر سے جب کترینہ کے فیشن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ جب بھارت میں فیشن کی بات کی جائے تو وہ فیشن دوسرے لوگ اپناتے ہیں لیکن کترینہ وہی فیشن 3 مہینے پہلے ہی کرچکی ہوتی ہیں، اس لیے شاید کترینہ کے بجائے سونم کو فیشن آئیکون سمجھا جاتا ہے جب کہ کترینہ اس حوالے سے بہت زیادہ شرمیلی بھی ہیں۔ انٹریو کے دوران کترینہ کیف بھی وہیں موجود تھیں جنہوں نے سونم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سونم کے فیشن کا سینس بہترین ہے، میں تو وہ پہنتی ہوں جو مجھے پسند ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: سونم نے اپنی خوبصورتی کے پیچھے چھپے راز کو بتادیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپورکے کترینہ کیف کو بہترین فیشن آئیکون کہنے پراداکارہ سونم خاصی ناراض ہوگئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رنبیر نے ایسے کہہ کے ان کا اورکترینہ کا موازنہ کیا ہے جب کہ کترینہ اور وہ اپنی اپی جگہ بالکل منفرد ہیں اور انہیں فیشن کے بارے میں کترینے سے زیادہ علم ہے۔ سونم کپور نے کہا کہ رنبیر کے اس طرح کے ریمارکس درا صل ان کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کا ایک طریقہ ہے۔
Load Next Story