شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا

شمالی کوریا کا زمین سے مار کرنے والا بیلسٹک میزائل 930 کلو میٹر دور جاپان کے اقتصادی بحری علاقے میں گرا


ویب ڈیسک July 04, 2017
میزائل نے 37 منٹ تک پرواز کرتے ہوئے 930 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ فوٹو: فائل

شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے جس پر جاپانی حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔

امریکی پیسیفیک کمانڈ کے مطابق شمالی کوریا نے پانگھیون فضائی فوجی اڈے سے زمین سے مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو 37 منٹ کی پرواز کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے اقتصادی بحری علاقے میں آکر گرا ہے اور حکام نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی شمالی کوریا پر حملے کی نئی دھمکی

جنوبی کوریا نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا میزائل 930 کلومیٹر دور جاپانی حدود میں گرا ہے۔

شمالی کوریا نے حالیہ ماہ میں ایٹمی اور میزائل تجربات میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے جب کہ آئندہ چند روز میں جی 20 ممالک کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میزائل تجربات کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے اور جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں