جے آئی ٹی کے 2 ارکان غیر حاضر
6 رکنی جے آئی ٹی کے اجلاس میں ایم آئی اور نیب کے نمائندے غیر حاضر
پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے اجلاس میں 2 ممبران تاحال نہیں پہنچے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس چیئرمین واجد ضیاء کی سربراہی میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جاری ہے جس میں اسٹیٹ بینک کے نمائندہ عامر عزیز، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان سعید اور ایس ای سی پی کے بلال رسول موجود ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 2 ممبران تاحال نہیں پہنچے ہیں جن میں ایم آئی کے کامران رشید اور نیب کے عرفان نعیم منگی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس میں ایس ای سی پی، نیب، آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے شامل ہیں۔