وائٹل فائیوکرکٹقاسمی اسپورٹس کوشکستایم اے شاہ ٹرافی میں الحاج کلب فتحیاب

ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ کرکٹ ٹرافی میں قاسمی کلب اور الحاج پشاور سی سی کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا


Sports Desk August 02, 2012
ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ کرکٹ ٹرافی میں قاسمی کلب اور الحاج پشاور سی سی کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا, فائل

وائٹل فائیو رمضان کرکٹ ٹرافی میں ایڈوائس نے قاسمی اسپورٹس کو8 وکٹ سے شکست دے دی، ناکام سائیڈ 160 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، اشرف علی نے 61 کی اننگز کھیلی، محمد اظہر نے 4 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے 2 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا، ایم بوٹا نے 90 رنز بنائے۔

ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ کرکٹ ٹرافی میں قاسمی کلب اور الحاج پشاور سی سی کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا تاہم سپر اوور میں مہمان ٹیم نے ایک رن سے کامیابی سمیٹ لی، دونوں ٹیموں نے مقررہ اوورز میں181 رنز اسکور کیے، سپر اوور میں الحاج پشاور نے8اورقاسمی کلب نے7 رنز بنائے، دوسرے میچ میںگیلانی کلب کوئٹہ نے پنجاب یونیورسٹی کو 35 رنز سے شکست دی،فاتح ٹیم نے5 وکٹ پر 157 رنز اسکور کیے، ناکام ٹیم122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عاطف منظور نے 56 رنز بنائے، فرید آغا نے4 اور عطا جان نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں