جے آئی ٹی کے 2 ارکان قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے دوحا روانہ

ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران رشید اور نیب کے عرفان منگی غیر ملکی پرواز کے ذریعے دوحا روانہ ہوئے۔

جے آئی ٹی ارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کریں گے فوٹو: فائل

لاہور:
قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پاناما جے آئی ٹی کے دو ارکان دوحا روانہ ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی میں شامل ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران رشید اور نیب کے عرفان منگی اسلام آباد سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوئے۔ جہاں وہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

شہزادہ حمد بن جاسم کی جانب سے چند روز قبل بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں ان کے پیش کردہ خط کے ہر لفظ کو ناقابل تنسیخ شہادتوں کے ذریعے درست ثابت کردیں گے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرے دوسری صورت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story