بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد چل بسے

سلینا کے والد طویل عرصے سے بیماری کے باعث اسپتال میں داخل تھے


ویب ڈیسک July 04, 2017
سلینا کے والد طویل عرصے سے بیماری کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔ فوٹو : فائل

لاہور: بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد طویل علالت کے بعد چل بسے۔

بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد وی کے جیٹلی طویل علالت کے بعد چل بسے، اداکارہ سلینا جیٹلی دبئی میں چھٹیاں گزارنے لیے موجود تھیں تاہم والد کی موت کی خبر سن کر فوراً دبئی سے اندور پہنچی ہیں جہاں وہ اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلینا کے والد کئی دنوں سے بیماری کے باعث اسپتال میں داخل تھے تاہم 2 روز قبل ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے باعث وہ چل بسے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں