میری جے آئی ٹی میں پیشی پروالد کی آنکھوں میں تشویش دیکھی مریم نواز

والد کو بتادیا کہ آپ کی بیٹی ہوں اس لیے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گی، مریم نواز


ویب ڈیسک July 04, 2017
والد کو بتادیا کہ آپ کی بیٹی ہوں اس لیے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گی، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشیویش دیکھی تاہم انہیں بتادیا کہ آپ کی بیٹی ہوں اس لیے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گی۔



جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاو دیکھے، کئی مشکلات، آزمائشوں کا سامنا کیا اور مخالفین کو شکست دی۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف شفیق اور محبت کرنے والے والد ہیں اس لیے کل جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے۔



مریم نواز نے کہا کہ والد کو بتایا کہ آپ کی بیٹی ہوں ، آپ نے میری تربیت کی ہے اس لیے گھبراؤں گی نہیں اورنہ ہی کسی قسم کے خوف کا شکار ہوں گی اور نہ دباؤ کے آگے جھکوں گی۔



انہوں نے کہا کہ مجھے ظلم وناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی، آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی اور جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی۔



آخری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ کل ملاقات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |