فخر زمان کا ”نوبال“ پر آؤٹ ہونے کا خواب سچ ثابت ہوا

بھارت کیخلاف میچ میں ہر بال پر کھیل رہا تھا جس پراظہر علی باربارکہہ رہےتھے کہ بھائی ایک گیند تو چھوڑ دو،فخرزمان


Sports Desk July 04, 2017
بھارت کیخلاف میچ میں ہر بال پر کھیل رہا تھا جس پراظہر علی باربارکہہ رہےتھے کہ بھائی ایک گیند تو چھوڑ دو،فخرزمان . فوٹو : اسکرین گریب

LONDON: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان کا "نوبال" پر آؤٹ ہونے کا خواب سچ ثابت ہوا۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے دوران فائنل میچ کے ہیرو اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سے نوبال پر آؤٹ ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میچ سے قبل شاداب سے گفتگو ہو رہی تھی تو اس نے کہا کہ "کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ بیٹسمین آؤٹ ہو جاتا ہے اور نوبال ہو جاتی ہے، شاید تم بھی نوبال پر آؤٹ ہو جاؤ اور سنچری بناؤ۔" میں نے کہا کہ "میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں نوبال پر آؤٹ ہو گیا ہوں اور شاید تمہاری بات سچ ثابت ہو جائے اور بھارت کے خلاف میچ میں بالکل ایسے ہی ہوا"۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شعیب ملک کے برجستہ جواب

اظہر علی کے رن آؤٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "میں شاٹ کھیل کر گیند پر نظر رکھے ہوئے تھا، میں نے سامنے دیکھا تو اظہر بھائی موجود نہیں تھے، جب مڑ کر اپنی دوسری جانب دیکھا تو وہ میرے پاس پہنچ چکے تھے۔" میں بھارت کے خلاف میچ میں ہر بال پر شاٹ کھیل رہا تھا جس پر اظہر علی بار بار کہہ رہے تھے کہ "بھائی ایک گیند تو چھوڑ دو، جب وہ کئی مرتبہ کہہ چکے تو میں نے کہا کہ اظہر بھائی! آپ پریشان نہ ہوں، پیچھے کی باؤنڈری شارٹ ہے، ٹاپ ایج ہوا تو پیچھے چھکا ہو گا اور اگر گیند بیٹ پر آئی تو مڈ وکٹ پر باؤنڈری لگے گی"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں