فوج تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی آرمی چیف

ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے اور اپنی ذات بعد میں ہے، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک July 04, 2017
پاک فوج عوام کی خوشحالی کے لیے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف — فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی جب کہ ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے اور اپنی ذات بعد میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پنوں عاقل چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور داخلی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسران کے ساتھ گفتگو میں داخلی سلامتی کے لیے فوج کی تیاریوں اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے حال ہی میں ہونے والی چھٹی مردم شماری اور دیگر داخلی سیکیورٹی کے معاملات پر فوج کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لیے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ''ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے اور اپنی ذات بعد میں ہے ''۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کافی طویل سفر طے کرکے کامیابی کے راہ تک پہنچا ہے اور اب ہم تمام منفی عناصر کا قلع قمع کرکے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم کریں گے تاکہ ریاست مضبوط ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |