چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ کیلئے تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان

صدارتی تمغہ حسن کارکردگی 4 سینئرزکھلاڑیوں بھی دیئے جائیں گے


Sports Desk July 04, 2017
صدارتی تمغہ حسن کارکردگی 4 سینئرزکھلاڑیوں بھی دیئے جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستانی ٹیم اور 4 سینئر کھلاڑیوں کیلئے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ اور 4 سینیئر کھلاڑیوں کیلیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے، سینیئر پلیئرز میں انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔ تمغہ حسن کارکردگی پانے والے ہر کھلاڑی کو 10، 10 لاکھ روپے اضافی بھی ملیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم ہاؤس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

دوسری جانب قومی کرکٹرز اور دیگر عہدیداروں کو دیئے گئے انعامات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے، 16 رکنی فاتح اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے، چیف سلیکٹر انضمام الحق کیلئے ایک کروڑ روپے اور بولنگ کوچ اظہر محمود کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے، ٹیم مینجر طلعت علی ملک، میڈیا منیجر رضا راشد، سوشل میڈیا مینجر عون زیدی، انچارج ٹوورآپریشنز شاہد اسلم، کرکٹ اینالسٹ طلحہ اعجاز اور سیکیورٹی منیجر اظہرعارف کو 25,25 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین، جی ایم انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سلیکٹرز توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کو 10,10 لاکھ روپے انعام دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان مقرر

ٹیم منیجمنٹ میں شامل غیرملیکیوں میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، فٹنس اینڈ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو 50،50 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ فزیو شان ہیز اور مساجر البرٹ کو 25,25 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں