اسٹاک مارکیٹ تیزی کا تسلسل جاری 2184 پوائنٹس کا اضافہ

محدود پیمانے پر سرمایہ کاری، انڈیکس نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا،50.14 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔


Business Reporter February 05, 2013
محدود پیمانے پر سرمایہ کاری، انڈیکس نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا،50.14 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو محدود پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث اگرچہ 100انڈیکس نئی بلندترین سطح تک پہنچ گئی لیکن آل شیئرانڈیکس 3.43 پوائنٹس کی کمی سے12211.35 پر آنے کے باعث حصص کی مالیت میں16 کروڑ54 لاکھ32 ہزار212 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

تاہم 50.14 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ، یوں مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر46 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس17300 کی حد بھی عبور ہوگئی تھی لیکن غیریقینی سیاسی حالات اور امن وامان کی صورتحال پربڑھتی ہوئی تشویش جیسے عوامل نے مختلف شعبوں کو حصص کی آف لوڈنگ پر مجبور کیا جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس21.84 پوائنٹس کے اضافے سے17288.07 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس16.57 پوائنٹس کے اضافے سے 14123.23 اور کے ایم آئی30 انڈیکس57.98 پوائنٹس کے اضافے سے29806.21 ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر41 لاکھ43 ہزار305 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔

جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے10 لاکھ49 ہزار549 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے27 لاکھ64 ہزار622 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے3 لاکھ29 ہزار134 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت76.81 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ17 لاکھ51 ہزار440 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار343 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں172 کے بھائو میں اضافہ 144 کے داموں میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میںباٹا پاکستان کے بھائو15.01 روپے بڑھکر1400 روپے اور فضل ٹیکسٹائل کے بھائو13.51 روپے بڑھکر283.80 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو258.50 روپے کم ہوکر4911.50 روپے اور انڈس ڈائینگ کے بھائو31.40 روپے کم ہوکر597.50 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں