سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی

محمد افضل کی عمر 26 برس تھی جوکہ اورنگی ٹائون سیکٹر 13-D گبول کالونی کا رہائشی تھا۔


Staff Reporter February 05, 2013
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 259 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سانحہ بلدیہ ٹائون میں جاں بحق ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹائون میں واقع گارمنٹس فیکٹری علی انٹر پرائزز میں ملکی تاریخ کی بدترین اور ہولناک آگ لگی جس نے 259 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیے ، ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کی شناخت ممکن نہیں رہی تھی ، ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے ۔

گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کی محمد افضل ولد محمد اشرف کے نام سے شناخت ہوگئی، پولیس کے مطابق محمد افضل کی عمر 26 برس تھی جوکہ اورنگی ٹائون سیکٹر 13-D گبول کالونی کا رہائشی تھا ، افضل پانچ بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا ، وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت میں اہم کردار ادا کرتا تھا ، واقعے کے بعد سے اس کے ضعیف والدین شدید بیمار ہوگئے ، اسے گزشتہ روز اورنگی ٹائون کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں