کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 18واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا18واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔


کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے، ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا، 1999میں بھارت کے خلاف کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی جرأت و بہادری کے اعتراف میں انھیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
Load Next Story