فیصل آباد میں ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو شروع پہلے روز ہزاروں طلبا کی شرکت

دو روزہ ایکسپو کا کمشنر فیصل آباد مومن آغانے کیا۔


رانا حبیب July 05, 2017
مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا وطالبات نے ایکسپومیں شرکت کی۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام فیصل آباد میں 2 روزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپو کا افتتاح کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے کیا۔

سی ای او ایکسپریس میڈیا گروپ اعجاز الحق، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ ایکسپریس میڈیا گروپ سیف الاعظم، ریذیڈنٹ ایڈیٹر نواز ڈوگر، پروموشن مینجر ناصر محمود شیخ، سینئرمینجر مارکیٹنگ ندیم مراد خان ،محبوب الٰہی، چیف رپورٹراعجاز انصاری بھی ان کے ساتھ تھے۔

مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا وطالبات نے ایکسپومیں شرکت کی، ملک کے نامور تعلیمی اداروں نے اپنے اسٹالز لگا کر بہتر تعلیمی مستقبل کے حوالے سے نوجوانوں کی رہنمائی کی، اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے 3 میٹروموٹرسائیکلیں بھی دی گئیں، موٹرسائیکلیں جیتنے والے خوش قسمت افراد میں عثمان سلیم،علی عباس نقوی اور فضلیت ابراہیم شامل ہیں تاہم آج ایکسپو کے دوسرے اور اختتامی روز بھی قرعہ اندازی کے ذریعے 3موٹرسائیکلیں دی جائیں گی جبکہ آج طلبا کے مابین تقریری مقابلے، ڈرامیٹکس اور فیشن شو بھی ہوگا۔

پہلے روز ایکسپو میں شرکت کرنے والے تعلیمی اداروں کے طلبا کا جوش وخروش دیدنی تھا، طلبا نے گلوکاری، ڈانس اور دیگر ایونٹس میں بھرپور حصہ لیا، ایکسپو کے پہلے روز طلبا کے ساتھ ساتھ ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور ایجوکیشن ایکسپوکو مثالی کاوش قرار دیا۔

دورہ کرنے والے ماہرین تعلیم اور طلبا نے گفتگو کرتے کہاکہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے بامقصد تقریبات منعقد کرکے قومی خدمت کی ہے، اس سے نوجوانوں کو اپنے مستقبل اور بہتر تعلیمی کیریئر کے حوالے سے رہنمائی ملی ہے۔

یاد رہے کہ آج آخری روز بھی ایکسپو صبح 10بجے سے شام 7بجے تک کاٹیج مارکی جڑانوالہ روڈ میں جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں