دہلی کالج میں کشیدگی پرنسپل کے بچے اغوا کرنیکی دھمکیاں

پولیس کاکئی روزسےکشیدگی پرقابو پانےمیں عدم تعاون،کالج انتظامیہ کی ڈائریکٹوریٹ کالجزسےرینجرزکی تعیناتی کی درخواست.


Safdar Rizvi February 05, 2013
تنازع کشیدگی اختیار کررہا ہے، طلبہ گروپ تعاون نہیں کررہے، سیکریٹری تعلیم کو خط ارسال،ڈی جی کالجز سندھ کا پیر کو درسگاہ کا دورہ. فوٹو: فائل

فیڈرل بی ایریا میں قائم گورنمنٹ دہلی سائنس کالج میں طلبہ تنظیموں کے مابین کئی روز سے جاری تنازع میں شدت آگئی ہے۔

ایک طلبہ گروپ کی جانب سے کالج پرنسپل کوان کے بچوں کے اغوا کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ اس کشیدگی کے دوران پولیس کی جانب سے عدم تعاون کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف کالجز سے گورنمنٹ دہلی کالج میں رینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے،اس سلسلے میں پیرکو جاری خط میں سیکریٹری تعلیم سے کالج میں رینجرزکی تعیناتی کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سے باضابطہ رابطے کے لیے کہا گیا ہے ،واضح رہے کہ رینجرزکی ممکنہ تعیناتی کی صورت میں گورنمنٹ دہلی کالج کراچی کا تیسرا کالج ہوگا جہاں رینجرزتعینات کی جائے گی۔

ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹرناصر انصار نے ''ایکسپریس''کے رابطے پر معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ دہلی سائنس کالج میں گزشتہ چند روز سے طلبہ گروپوں میں تنازع چل رہا ہے یہ گروپ کالج انتظامیہ سے تعاون کیلیے تیارنہیں، ایک گروپ کا اصرار ہے کہ کالج انتظامیہ کے تعاون سے بیرونی عناصر مداخلت کررہے ہیں جبکہ دوسرے گروپ نے پرنسپل پروفیسر وکیل ہاشمی کوان کے بچوں کواغوا کی دھمکیاں دی ہیں،کالج میں تعلیمی امن قائم کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کالجزسندھ کی جانب سے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکو ایک خط بھی لکھاگیاہے جس میں کالج میں فوری طور پر رینجرز تعینات کرنے کی استدعاکی گئی ہے، ڈٰی جی کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصارنے پیرکوگورنمنٹ دہلی کالج کادورہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں