
مقامی حکام کے مطابق سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث7 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 4 ارب پاکستانی روپوں سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا ہے، بھارت کے بھی شمال مشرقی علاقے شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہیں۔
دوسری جانب چین کے جنوبی علاقے گوانزی زونگ میں شدید بارشوں کے باعث 90 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست آسام دیگر ریاستوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوئی ہے، آسام کے 13 اضلاع میں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور سیلاب سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔