نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ 9 افراد ہلاک 40 کو اغوا کرلیا

شدت پسند گروہ کے جنگجواونٹوں پر سوار تھے، جنھوں نے اچانک حملہ کردیا، میئر

شدت پسند گروہ کے جنگجواونٹوں پر سوار تھے، جنھوں نے اچانک حملہ کردیا، میئر۔ فوٹو: فائل

لاہور:
نائیجیریا میں فعال شدت پسند گروہ بوکوحرام کے جنگجوؤں نے ہمسایہ ملک نائجر میں کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو ہلاک جبکہ درجنوں کو اغوا کر لیا۔


مقامی میئرنے بتایا ہے کہ گزشتہ رات یہ جنگجو اونٹوں پر سوار ہو کر آئے اور انھوں نے شہریوں پراچانک حملہ کر دیا۔ اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد40ہے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بوکو حرام کے جنگجو ہمسایہ ممالک میں اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں۔
Load Next Story