شہداد پور میں خسرے سے ایک اور بچہ جاں بحق

درجن سے زائد متاثر، جان لیوا بیماری نے اب تک تعلقہ میں 5 بچوں کی جان لے لی.

درجن سے زائد متاثر، جان لیوا بیماری نے اب تک تعلقہ میں 5 بچوں کی جان لے لی. فوٹو : فائل

شہداد پور میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 12 سالہ دھنی بخش ڈاہری جاں بحق۔


اب تک مرنے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ ایک درجن کے قریب بچے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ شہداد پور کے مختلف علاقوں میں خسرہ نے اب تک 5 بچوں کی جان لے لی ہے۔ محلہ حسینی کے رہائشی 12 سالہ دھنی بخش ڈاہری مختصر علالت کے بعد جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا جبکہ اسپتالوں میں ادویہ بھی نہ ہونے کی شکایات ہیں۔ موبائل ٹیمیں صرف کاغذی مہم چلارہی ہیں جس کے سبب دیہی علاقوں میں یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ رابطہ کرنے پر ای پی آئی انچارج ڈاکٹر بچل گردان نے بتایا کہ تعلقہ شہداد پور میں سرکاری طور پر 13 یونین کونسلوں میں مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں41 ہزار بچوں کو خسرے سے بچائو کی ویکسین دی گئی ہے۔
Load Next Story