فتح کیلیے نئی گیند کو کھیلنے کا گُر سیکھنا ہوگا مصباح الحق

آئوٹ سوئنگرزکی زیادہ پریکٹس کرکے دوسرے ٹیسٹ کیلیے خود کو تیار کریں گے۔


Sports Desk February 05, 2013
آئوٹ سوئنگرزکی زیادہ پریکٹس کرکے دوسرے ٹیسٹ کیلیے خود کو تیار کریں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کپتان مصباح الحق نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ میں کامیابی کیلیے نئی گیند کو کھیلنے کا گُر سیکھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ آئوٹ سوئنگرز کی زیادہ پریکٹس کرکے دوسرے ٹیسٹ کیلیے خود کو تیار کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 211 رنز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے ضروری نئی گیند کو بہتر انداز میں کھیلنا ہے۔

ہمیں آئوٹ سوئنگ سے نمٹنے کی ضرورت ہے، اس ٹیسٹ میں ڈیل اسٹین نے جس انداز میں بولنگ کی اس کا سامنا کسی بھی ایشیائی ٹیم کیلیے کافی مشکل ہے، اگر ہم جنوبی افریقی کنڈیشنز میں نئی گیند کو کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو زیادہ رنز بنا سکتے ہیں۔ دوسری میں 268 رنز سے تھوڑی امید پیدا ہوگئی کہ ہم یہاں پر رنز اسکور کرسکتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو ان تین، چار دنوں میں جو کچھ ہوا اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں