بھارتفرقہ وارانہ تشدد کاسلسلہ ایک بارپھرشروع

آسام میںجاری تشددمیں 60سے زائد افراد ہلاک ،4لاکھ سے زیادہ متاثر ہو ئے

آسام میںجاری تشددمیں 60سے زائد افراد ہلاک ،4لاکھ سے زیادہ متاثر ہو ئے۔ فوٹو اے ایف پی

بھارت میں ایک بارپھرفرقہ وارانہ تشددکاسلسلہ شروع ہوگیاہے،صرف ریاست آسام میں ہی گزشتہ تقریباًایک ہفتے سے جاری تشددمیں60سے زائد افراد ہلاک،4لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوچکے ہیں۔


بھارت میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن شبنم ہاشمی کے بقول انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ اقلیتوں اور دلتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں کوئی زیادہ تشویشناک بات نہیں ہے۔شبنم ہاشمی کا خیال ہے کہ بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی ایک بڑی وجہ پولیس فورس میں پائی جانے والی فرقہ وارانہ ذہنیت ہے۔پولیس فورس کے دلوں میں مسلمانوں اوردلتوں کیخلاف نفرت ہے،وہ مسلمانوں اور دلتوں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں اور پھران کے ہی خلاف مقدمے بھی درج کرلیتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story