آفریدی فارم اور اعتماد کی بحالی کیلیے میدان میں آ گئے

افغانستان کیخلاف میچز میں کراچی و حیدرآباد اور پاکستان اے کی قیادت کریں گے۔

افغانستان کیخلاف میچز میں کراچی و حیدرآباد اور پاکستان اے کی قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آل رائونڈر شاہدآفریدی کھوئی ہوئی فارم اور اعتماد کی بحالی کیلیے میدان میں آ گئے۔

وہ افغانستان کے خلاف ون ڈے و ٹوئنٹی20 میچز میں کراچی و حیدرآباد اور پاکستان اے کی قیادت کریں گے۔ مہمان ٹیم لاہورکی مقامی سائیڈزکیخلاف دونوں پریکٹس میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے، دورے کے دوران وہ ریجنل ٹیموں کے ساتھ 3 ون ڈے۔


جبکہ پاکستان اے سے2 ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پہلے میچ میں افغان سائیڈکراچی اور حیدر آباد ریجن پر مشتمل کھلاڑیوں کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ مقابلہ 6 فروری کو نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہوگا۔

دوسرا ریجنل میچ 8 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں افغانستان اور ملتان و بہاولپور کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سے شیڈول ہے۔ راولپنڈی و فیصل آباد ریجن کی ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرے مقابلے میں 10 فروری کوایکشن میں دکھائی دے گی، افغان ٹیم پاکستان اے کے خلاف بھی 2 ایک روزہ میچز اورایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی، ون ڈے میچز11 اور 12 فروری واحد ٹوئنٹی20 میچ 13 تاریخ کو ہونا ہے،آخری چاروں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔
Load Next Story