پاناما اورجیلوں سے ڈرنے والے تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے آصف زرداری

عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، آصف زرداری


ویب ڈیسک July 05, 2017
کشمیر سمیت سب جگہ پیپلز پارٹی ہے، زرداری: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی کے کو چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جولوگ تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے ہیں وہ پھر جیل اور پاناما سے ڈرتے ہیں۔

دادو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ آج وہ سیاہ دن ہے جب جمہوریت پرشب خون مارا گیا، ذوالفقار بھٹو کی حکومت پراس وقت شب خون مارا گیا جب وہ دنیا میں پاکستان کا بول بالا کررہے تھے، ذوالفقارعلی بھٹو نے عوامی طاقت کے ساتھ سپر پاور کو للکارا، انہیں معلوم تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والاہے۔ انہیں بیرون ملک بھجوانے کی بھی بات ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ 70 سال کے بعد بھی پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں 40 سال ایک خاص سوچ نے حکومت کی، اس سوچ کے حامل لوگوں کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں ہوتا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جولوگ تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے وہ جیل اورپاناما سے ڈرتے ہیں، 2008 میں ہمیں حکومت ملی تو1973 کا آئین بحال کیا، پولیس کا ایک اے آئی ایس بھی اپنا اختیارات دینے کوتیارنہیں لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دیئے۔ وہ اگر ایسا نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہیں صدر بن جاتے اور صدرکے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنتا کوئی کیس نہیں بنتا۔ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، فائدہ ہوگا تو بس عوام کو ہوگا اور عوام پیپلز پارٹی ہے کیوںکہ کشمیر سمیت ملک بھر میں ہر جگہ پیپلز پارٹی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت خرابیوں کو دورکرتی چلتی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کوہمیشہ مضبوط کیا۔ ملک کو بڑی جمہوریت بنانا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا، اب وہ نہیں مگران کی سوچ ہمارے ساتھ ہے، کارکنوں کے ہاتھ میں جمہوریت کا نعرہ ہے،، آنے والی نئی نسل کو ہم قیادت فراہم کریں گے۔ اچھے دن واپس آرہے ہیں، پاکستان بھی ایک طاقت ہوگا، سی پیک گیم چینجر نہیں ریجن چینجر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں