کورٹ پولیس کی غفلت اغوا کا ملزم حوالات سے فرار ہوگیا

رجب اور سائیں داد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا.


Staff Reporter February 05, 2013
کورٹ پولیس نے دونوں کو حوالات میں بند کیا، نگرانی پر کسی اہلکار کو تعینات نہیں کیا ۔ فوٹو: فائل

کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت لاپروائی کے باعث اغوابرائے تاوان کے الزام میں ملوث ملزم رجب علی انسداد دہشت گردی کی حوالات سے فرار ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو جیل حکام نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث رجب علی اور سائیں داد کو پیشی کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوسی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کے روبرو پیش کیا تھا، پیشی کے موقع پر گواہ کی عدم حاضری کے باعث فاضل عدالت نے مقدمے کی ساعت 22فروری تک ملتوی کردی تھی اور ملزمان کو واپس جیل بھیج دیا تھا،کورٹ پولیس نے جیل بھیجنے کے بجائے دونوں ملزم کو حوالات میں چھوڑ دیا اور انکی نگرانی پر کوئی بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، ملزم رجب علی نے ہتھکڑی میں لگے تالے کو کھولا اور کے پی ٹی کے گودام کی جانب دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ پولیس اکثر ملزمان کوکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے کے الزام میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرتی ہے لیکن انھیں عام عدالتوں میں پیش کردیتی ہے لیکن وہ ملزمان جن کے مقدمات دہشت گردی کے شیڈول میں آتے ہیں جنھیں حقیقی طور پر دہشت گرد کہا جاتا ہے ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہیں کرتی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے جنوری2011کو مقامی تاجر قمرالدین کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کیلیے50لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا بعدازاں مغوی کی اہلیہ مسماۃ قطب بی بی نے پانچ لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے مغوی شوہر کو رہا کرالیا تھا،11نومبر2011کو پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملیر میں واقع مکان میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |