بلوچستان فائرنگچیف وارڈن مچھ جیل سمیت 3افراد جاں بحق

دشت سے 25سالہ نوجوان کی لاش ملی،کوہلو میں بم ناکارہ بنادیا گیا


Numaindgan Express August 02, 2012
دشت سے 25سالہ نوجوان کی لاش ملی،کوہلو میں بم ناکارہ بنادیا گیا ۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینٹرل جیل مچھ کے چیف وارڈن سمیت تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے زخمیوں میں تحصیلدار بھی شامل ہے دشت سے لیویز کو 25سالہ نوجوان کی نعش ملی جسے اسپتال منتقل کردیاگیا سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیاگیا۔

مچھ ڈھاڈر اور بھاگ سے نمائندوں کے مطابق بدھ کی شام افطار سے آدھا گھنٹے قبل مچھ کی معروف مسجد روڈ مچھ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سینٹرل جیل مچھ کے چیف وارڈن عبدالرشید ولد فقیر جان کو ہلاک کردیا، لاش کو جیل انتظامیہ نے سول ہسپتال مچھ پہنچایا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اس سلسلے میں مزید پولیس کارروائی کررہی ہے ڈاکٹر کے مطابق گولیاں سر میں لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تقریباً تین ماہ قبل بھی سینٹرل جیل مچھ کے وارڈن کو قتل کیاگیاتھا پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیاہے اور مزید کارروائی کررہی ہے، جنگل پیر علی زئی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالعلی جاں بحق ہوگیا وجہ مکان کی چار دیواری کی تعمیر بتائی گئی ہے، چمن نیو آباد میں نامعلوم افراد ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں