سہراب گوٹھ تھانے سے حبس بے جا میں قید 2 شہری بازیاب

ہیڈ بیلف کا تھانے پر چھاپہ ،شدید تشدد کیا گیا ہے،عدالت میں فیروز اور دولت کا بیان


Arshad Baig February 05, 2013
ایس پی ملیر پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت میں دیں،جج کا حکم. فوٹو: فائل

تھانہ سہراب گوٹھ نے 2 شہریوں کو3 روز تک حبس بے جا میں رکھا اور حوالات میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

مغویوں نے حوالات میں کیے گئے پولیس تشدد اور جسمانی زخم دکھائے سیشن جج نے ایس پی ملیر کو انکوائری افسر مقرر کرکے تحقیقات اور کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے، سیشن جج ملیر کے حکم پر ہیڈ بیلف نے تھانہ سہراب گوٹھ پر چھاپہ مار کر پولیس کی حراست سے دو شہریوں کو بازیاب کرکے رہا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سہراب گوٹھ ، انسپکٹر انار خان انچارچ جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور سلطانہ کے روبرو پیش ہوئے اس موقع پر پولیس کی غیرقانونی حراست سے بازیاب مغوی فیروز خان اور دولت خان نے عدالت کو بتایا کہ انھیں پولیس نے 29 جنوری کو گھر سے غیرقانونی طور پر حراست میں لیا اور حوالات میں بند کرکے شدید تشدد کیا،اس موقع پر فاضل عدالت نے پیشکار کو مغویوں کے جسمانی زخم دیکھنے کا حکم دیا پیشکار غلام محمد شیخ نے مغویوں کے جسم میں لگے زخم دیکھے اور پولیس تشدد کی تصدیق کی۔

فاضل عدالت نے ایس پی ملیر کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئی ے تحقیقات اور ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے، عدالت نے درخواست گزار اور دیگر اہل خانہ کو دوبارہ ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے،قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے عزیزہ بی بی کی درخواست پر عدالتی عملے کو مذکورہ تھانے میں چھاپہ مارنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |