جے آئی ٹی کی چیرمین نیب سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ

قمر زمان سے حدیبیہ پیپر مل اور شریف فیملی کے خلاف دائر ریفرنسز سے متعلق سوالات کئے گئے


ویب ڈیسک July 05, 2017
قمر زمان سے حدیبیہ پیپرمل اورشریف فیملی کے خلاف دائر ریفرنسز سے متعلق سوالات کئے گئے۔ فوٹو: فائل

جے آئی ٹی نے چیرمین نیب قمرزمان چوہدری سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین نیب قمر زمان چوہدری پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے رو برو پیش ہوئے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ کچھ کی گئی جب کہ ان سے حدیبیہ پیپرمل اورشریف فیملی کے خلاف دائر ریفرنسز سے متعلق سوالات کئے گئے، پیشی کے بعد قمرزمان چوہدری جوڈیشل اکیڈمی کے پچھلے راستے سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران بھی چیرمین نیب پیش ہوئے تھے، جرح کے دوران عدالت کی جانب سے ان پر برہمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں